سٹی42: وفاقی حکومت کی اہم ترین وزارت نے ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔
وزارتِ خزانہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یہ اعلان کیا کہ وزارتِ خزانہ کے تمام ملازمین کی عید الاضحیٰ کی تینوں تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے تمام ملازم 6 جون سے 9 جون تک کوئی چھٹی کئے بغیر ڈیوٹی کے لئے حاضر ہوں گے۔
وفاقی حکومت کا نئے سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جا رہا ہے۔ 11 جون کو پوسٹ بجٹ کانفرنس ہو گی۔
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وفاقی بجٹ کی تیاری کے پیش نظر وفاقی ملازمین کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہر سال منسوخ کی جاتی ہیں لیکن اس سامل بجٹ پیش کرنے کی تاریخ اور عید الاضحی کی چھٹیاں یوں مل گئیں کہ حکومت کو وزارت خزانہ کے ملازمین کی عید کی تین چھٹیاں ہی منسوخ کرنا پڑ گئیں۔
وفاقی وزارتِ خزانہ نے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
بجٹ کے بعد وزارتِ خزانہ کے ملازمین کو متبادل چھٹیاں دی جائیں گی۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملازمین کی عید خزانہ کے عید کی
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر شاہ کی الوداعی ملاقات، وزیر اطلاعات نے شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مبشر توقیر شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزارت اطلاعات، ساتھی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت اطلاعات میں اپنے کیریئر پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ وزارت اطلاعات مستقبل میں بھی قومی بیانیہ کو مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے۔ واضح رہے کہ مبشر توقیر شاہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اطلاعات اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔