ایرانی جوہری تنصیبات کیخلاف دھمکیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں، روس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں سے متعلق بیانات کو غیر ذمہ دارانہ گردانتا اور اسطرح کے اقدام کے انتہائی منفی نتائج سے پوری دنیا کو خبردار کرتا ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا ہے کہ بعض اوقات ایرانی جوہری تنصیبات پر "ممکنہ حملے" کے بارے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی سامنے آتے ہیں، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس امر سے "ماحولیاتی شعبے" میں خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں! ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہیئے کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا راستہ سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی کارروائی سے نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ پوری دنیا کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اعلی روسی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ماسکو، ایران و امریکہ کے درمیان اب تک منعقد ہونے والے مذاکرات کے 5 ادوار پر پرامید ہے!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی جوہری تنصیبات
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان کی " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق قرارداد منظور
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل میں " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق پاکستان کی قرارداد میں ثالثی، سفارتی کوششوں کے فروغ کی اپیل کی گئی، علاقائی و عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی، قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں منظور ہوئی، قرارداد میں رکن ممالک پر پُرامن ذرائع سے تنازعات کے حل پر زور دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قرارداد میں ثالثی، سفارتی کوششوں کے فروغ کی اپیل کی گئی، علاقائی و عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا عالمی امن و سلامتی کے لیے کلیدی کردار رہا، پاکستان کی قرارداد، تنازعات کے روک تھام کی جانب اہم قدم ہے۔