— فائل فوٹو

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد کی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مسافر محمد شیراز نے منشیات کافی مشین میں چھپا رکھی تھی۔  ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راستے میں پھنس جانے والے عازمین حج کی مدد کے لیے عمدہ سروس کا آغاز

سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ہجرہ ایکسپریس وے کے ساتھ موبائل سروس پوڈز کا ایک نیٹ ورک شروع کیا ہے جو ان حاجیوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی بسوں کو سفر کے دوران مکینیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف

سعودی گزٹ کے مطابق اس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے کیا۔ اس کا مقصد 400 کلومیٹر کے راستے پر پھنسے ہوئے حاجیوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ہر موبائل پوڈ 40 حاجیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لیس ہے اور اس میں ایئر کنڈیشنگ، بیٹھنے کی جگہ، ریسٹ رومز اور کولڈ ڈرنکس اور کھانا پیش کرنے کی سہولیات موجود ہیں۔

مزید پڑھیے: اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟

یہ یونٹ حج کے پورے موسم میں دن میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ایکسپریس وے کے ساتھ اہم مقامات پر تعینات ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی مکہ مدینہ کے بیچ موبائل سروس موبائل سروس پوڈز ہجرہ ایکسپریس وے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر

متعلقہ مضامین

  • مختلف کارروائیوں میں منشیات ضبط، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف آپریشنز میں 67 لاکھ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 اسمگلر گرفتار
  • نئی دلی، کشمیری نوجوان کی لاش برآمد
  • راستے میں پھنس جانے والے عازمین حج کی مدد کے لیے عمدہ سروس کا آغاز
  • اے این ایف کی کارروائیاں، پشین سے 30 کلو چرس، قلعہ سیف اللّٰہ سے 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 30 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد
  • مختلف شہروں سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کی ملک بھر میں کامیاب کریک ڈاون،کروڑوں کی منشیات برآمد ، 4گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین، مختلف آپریشنز میں کروڑوں کی منشیات برآمد