Jang News:
2025-09-18@19:09:57 GMT

فیصل آباد: مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

فیصل آباد: مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو

فیصل آباد میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع اڈا سوہل کے قریب حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس پیچھے سے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں ہی بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

سکھر ملتان موٹروے پر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دو الگ الگ بارودی سرنگ کے دھماکوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

سوئی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پہلا دھماکا لنجو کے نزدیک سغاری گاؤں میں ہوا جہاں ایک خاتون حیات چاکرانی اپنی 8 سالہ بیٹی اور ایک مقامی شخص غلام نبی گھر سے باہر نکلتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ لاشیں شناخت کے قابل نہ رہیں جبکہ دوسرا دھماکا یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں دو مرد، ایک خاتون اور ان کا 10 سالہ بیٹا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیویز اہلکاروں نے ڈیرہ بگٹی کے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دھماکوں کی جگہ پر کوئی عسکری سرگرمی نہیں تھی اور یہ بارودی سرنگیں ممکنہ طور پر کسانوں یا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بچھائی گئی تھیں۔
لیویز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستوں نے دھماکوں کے مقامات کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کاکہناہے کہ دھماکوں کی نوعیت جانچنے کے لیے ماہرین کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جبکہ اب تک کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • چمن: بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • چمن میں بارڈرٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا: 5 فراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے
  • بہاولنگر؛ کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق
  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے . جسٹس محسن اختر کیانی
  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  • سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے