مشہور نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کی پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔

سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت، ہمدردی اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آخری سیزن میں معروف گیم “ریڈ لائٹ، گرین لائٹ” کی خطرناک گڑیا ینگ ہی کی واپسی بھی ہوئی ہے، اور نئے چیلنجز مزید خوفناک دکھائے گئے ہیں۔

گلابی یونیفارم میں گارڈز بدستور بے رحم ہیں، جبکہ فرنٹ مین ایک بار پھر نمودار ہوا ہے۔ ایک منظر میں وہ گی ہُن سے براہِ راست مخاطب ہو کر کہتا ہے: “کیا تمہیں اب بھی انسانوں پر یقین ہے؟”

واضح رہے کہ اداکار لی بیونگ ہن نے وعدہ کیا ہے کہ اس سنسنی خیز سیریز کے دنیا بھر میں موجو مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی اور وہ لطف اندوز ہوں گے۔ یاد رہے کہ اسکوئڈ گیم کا آخری سیزن 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟

بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر کلدیپ یادو کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا۔

کرکٹ انفو کے مطابق کلدیپ یادو کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے اور وہ 6 نومبر سے بینگالورو میں جنوبی افریقا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بی سی سی آئی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کلدیپ کو ریلیز کرنے کی درخواست بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔ آسٹریلیا میں جاری وائٹ بال فارمیٹ کی سیریز میں کلدیپ تین ایک روزہ میچز میں سے ایک اور ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ تھے۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکتہ میں شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
  • اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان