محمد شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20 ارب مانگ لئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات میں ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 20 ارب روپے مانگ لئے، حیدرآباد کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شریک تھے، ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 20 ارب روپے مانگ لئے، حیدرآباد کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے شہریوں کیلئے پانی سپلائی کے اہم منصوبے کے فور کی جلد از جلد تکمیل کا مطالبہ کیا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے گرین لائن منصوبے کی مد میں فوری اقدامات کی بھی مانگ کر دی گئی۔
ایم کیو ایم کے مطالبات پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کوئی پرسانِ حال نہیں، شہری مسائل کے حل کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ وفد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز متحدہ ارکان اسمبلی کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے، وزیراعظم کی خصوصی توجہ سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایم کیو ایم کے ترقیاتی ارب روپے
پڑھیں:
غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیررسمی معیشت کے سدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء عطاء اللّٰہ تارڑ، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنو تشکیل کے لیے اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے، اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے، ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔
شہباز شریف نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز سے متعلق قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔