قیدیوں کی جانب سے جیل سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے چھینے جانے والی 2 ایس ایم جیز کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ کون سے قیدیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ، فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی، 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 قیدیوں کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل ملیر منتقل کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر گرفتار قیدیوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے، جبکہ 111 قیدی تاحال فرار ہیں، جن کی گرفتاریوں کیلئے جیل پولیس اور کراچی پولیس کی الگ الگ ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ادھر رضا کارانہ طور پر بھی قیدیوں کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جیل فرار ہونے والے محمد آصف نامی قیدی کو اس کے ماموں محمد اسلم رضا کارانہ طور پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر پہنچ گئے، قیدی کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ قیدی محمد آصف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چوری کے کیس میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل ملیر آیا تھا۔ گزشتہ دس ماہ سے  ملیر جیل میں قید ہے اور کا کیس بھی عدالت میں چل رہا ہے، قیدی نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث ملیر جیل میں قیدیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور زلزلے کی وجہ سے ایک جیل کی دیوار بھی ٹوٹی تھی۔ قیدی محمد آصف کا کہنا تھا کہ بیرک کا دروازہ کھلا ہونے پر تمام قیدی بیرک سے باہر آگئے، جیل کے دروزاے کھلے ہوئے تھے، جبکہ ایک دروازہ بند تھا، جسے قیدیوں نے دھکا دیا تو وہ دروازہ بھی کھل گیا اور تمام قیدی جیل کے مرکزی دروازے سے فرار ہوگئے۔

قیدی محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سزا مکمل کرنا چاہتا ہے۔ قیدی کے ماموں نے بتایا کہ آصف جیل سے فرار ہونے کے بعد بدھ کی صبح گلبرگ میں ان کے گھر پہنچا تھا اور انہوں نے آصف کو سمجھا تو وہ مان گیا، جس کے بعد اسے رضا کارانہ طور پر واپس جیل لیکر آیا ہوں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کے تمام کوائف جمع کر لیے گئے ہیں اور ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، امید ہے قیدی جلد گرفتار کر لے جائیں گے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ طور پر واپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی، جبکہ واپس نہ آنے والے قیدیوں کے ساتھ سختی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار ہونے کے ایک روز بعد صورتحال معمول پر آگئی اور جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر لگائی گئی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔ ملیر جیل میں موجود قیدی اپنے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، جبکہ کئی قیدیوں کے اہلخانہ ملیر جیل کے باہر موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے۔ ان کے قیدیوں کے حوالے سے اب تک جیل حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ جل ملیر کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، ملیر جیل میں ایف سی کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی جیل کے مرکزی گیٹ پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے افسران سمیت 23 اہلکاروں کو معطل کیے جانے کے بعد ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد اسلم ملک اور شہاب الدین صدیقی نے جیل سپریٹینڈنٹ ملیر جیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب قیدیوں کی جانب سے جیل سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے چھینے جانے والی 2 ایس ایم جیز کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ کون سے قیدیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھینا تھا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیشی ٹیم نے ملیر جیل سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں، قیدیوں سے بھی اسلحہ چھیننے سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے بیرکس، جیل دفاتر اور دیگر جگہوں شواہد اکٹھے کیے تصاویر بھی بنائیں، ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے، تفتیشی ٹیم نے جیل عملے کی بیان ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رضا کارانہ طور پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر ملیر جیل میں اہلکاروں سے کی جانب سے سے قیدیوں قیدیوں کے فرار ہونے قیدیوں کی کا کہنا نے والے جیل سے جیل کے کے بعد

پڑھیں:

حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو افشا ہونے کے بعد اسرائیلی فوجی استغاثہ لاپتہ
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے