کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدی گرفتار، تعداد 94 ہوگئی، 122 تاحال فرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ڈسٹرکٹ ملیرجیل سے قیدیوں کے فرارہونے کا واقعہ،رات گئے فرارہونے والے مزید3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سےگرفتارکرلیا گیاگرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی ،122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 2 روز قبل رات گئے فرارہونے والے مزید 3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتارکرلیا گیا، گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی،جیل حکام کے مطابق 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر جیل حکام کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ طور پرواپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی، فرار ہونے والے قدیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پرچھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کےواقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ ذوالفقارعلی پیرذادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں پولیس مقابلے،اقدام قتل ،ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیل سے
پڑھیں:
کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل یکم اکتوبر کو بھی کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس وقت شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔