پتوکی میں 3 افراد نے پالتو کتے پر گاڑی چڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
پتوکی کے علاقے شیخم میں 3 افراد نے پالتو کتے پر گاڑی چڑھا دی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مالک نے الزام لگایا ہے کہ گاڑی چڑھنے سے پالتو کتے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، بچے کتےکو گلی میں لےکر نکلے تھے ملزمان نےجان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بچوں کے شور پر گھر کی خواتین موقع پر آئیں تو ملزمان نے گالم گلوچ کیں، ملزمان نے خواتین پر پستول تان لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
خیال رہےکہ آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔
واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا ہے۔
کار سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
کار سوار شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار تھے ، دونوں باپ بیٹی سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھےکہ قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونےکے باعث گاڑی بند ہوگئی، اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے بعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔