منشیات کیس میں سزا پانے والا پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ—تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘

پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو امریکا میں منشیات کیس میں 23 برس کی سزا کا سامنا ہے۔

نیو یارک سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پلی بارگین معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

آصف حفیظ نے امریکی حکومت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر سزا کم کر کے 10 برس کرنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستانی تاجر آصف حفیظ نے 18 نومبر 2024ء کو امریکا میں ہیروئن کی تیاری کی سازش اور امریکا درآمد کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ کا امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ نے امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ آصف حفیظ نے ہیروئن، میتھمفیٹائن اور چرس امریکا اسمگل کرنے کے الزامات تسلیم کرلیے۔

آصف حفیظ کے وکلاء کے مطابق امریکا کی سخت شرائط کے سبب ان کے پاس جرم قبول کرنے کے سوا آپشن نہیں تھا۔

محمد آصف حفیظ کی گرفتاری 25 اگست 2017ء کو لندن میں ہوئی اور 12 مئی 2023ء کو اسے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔

بکتاش عکاشہ عبداللّٰہ، ابراہیم عکاشہ عبداللّٰہ، غلام حسین اور وجے گیری گوسوامی پر منشیات امریکا اسمگل کرنے کی سازش کا الزام تھا۔

بکتاش عکاشہ عبداللّٰہ کو 25 اور ابراہیم عکاشہ عبداللّٰہ کو 23 برس کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آصف حفیظ پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ 1993ء سے 2017ء تک منشیات کی تجارت میں ملوث رہا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تاجر ا صف حفیظ پاکستانی تاجر عکاشہ عبدالل ا صف حفیظ نے امریکا میں منشیات کی

پڑھیں:

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا

ڈھاکا:

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔

ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو مفرور قرار دیا ہے اور نوٹس باقاعدہ طور پر نوٹس شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے خلاف نوٹس انگریزی اور بنگالی زبان کے اخباروں میں شائع کیا گیا ہے۔

نوٹس کی منظوری بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت دے دی ہے اور سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں تفتیش شروع کردی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ سی آئی ڈی نے تفتیش کے دوران آن لائن پلیٹ فارم جوئے بنگلہ بریگیڈ کے ذریعے ملک کے اندر اور بیرون ملک بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کے ثبوت جمع کیے ہیں، جس کا مقصد حکومت کا خاتمہ تھا۔

سی آئی ڈی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سرورس او سوشل میڈیا سے جمع کیے گئے مواد کی فرانزک تجزیے کے بعد تفتیش مکمل کرکے شیخ حسینہ واجد سمیت 286 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی ہے۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہو کربھارت پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے خلاف بغاوت سمیت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • حفیظ جمال نے زندگی محنت کشوں کے نام کر دی،حیدر خوجہ
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • پاک افغان تعلقات عمران خان دور میں اچھے تھے، ذبیح اللہ مجاہد
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ