پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے جنوری 2025 میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا، جہاں وہ چیئرمین ڈیوڈ ساکس کے ساتھ مل کر امریکا کو کرپٹو اور بلاک چین حکمتِ عملی میں عالمی رہنما بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرتے ہوئے لاس ویگاس میں منعقدہ بٹ کوائن 2025 کانفرنس میں اپنی اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو (SBR) کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ اقدام پاکستان کو ایشیا کے ان اولین ممالک کی صف میں لے آیا ہے جو اپنی ریاستی اثاثہ حکمتِ عملی میں بٹ کوائن کو شامل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا ’’میری خواہش ہے کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ میں ڈیجیٹل اثاثوں کا قائد بنے۔ ہم نے نہ صرف اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو قائم کی بلکہ کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ڈیٹا زونز کےلیے قومی سطح پر بنیادی ڈھانچے کو کھول کر ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کےلیے عملی بنیادیں رکھ دی ہیں۔‘‘

ملاقات میں دونوں ممالک نے ڈیجیٹل اثاثہ جات میں اشتراک، ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے فروغ میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے علاوہ ایسے اقدامات پر بھی غور کیا گیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بلاک چین کے ذریعے معیشت میں شمولیت کو تیز کرسکیں۔

وزیر بلال بن ثاقب نے اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیران کے دفتر سے بھی ملاقات کی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی نئی ڈیجیٹل حکمت عملی کے تحت 2,000 میگاواٹ بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور AI ڈیٹا زونز کے لیے مختص کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کی اضافی توانائی کو معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں تبدیل کیا جاسکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بلال بن ثاقب بلاک چین بٹ کوائن

پڑھیں:

پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم

پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے، حکومت کی مدد سے “اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہا ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہاں چیزیں مزید دلچسپ ہو جاتی ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد پاکستان نے اپنا ریزرو بنایا، بھارت ابھی تک صرف کرپٹو پر بات چیت کے وعدے ہی کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے کئی برسوں سے “کرپٹو پالیسی پیپر” جاری کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ بھارت کا تازہ ترین وعدہ “جون 2025” کا ہے، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب تو آ رہا ہے، لیکن حقیقت میں کبھی پہنچتا نہیں، یہ صورتحال کسی طنزیہ شاعری سے کم نہیں لگتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، جسے کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے سمجھا جاتا تھا، اب جدت کے اس سفر میں قیادت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، پاکستان ایک “نیو بورن” کے عمل سے گزر رہا ہے، اور اب وہ عالمی سطح پر اپنی نئی پہچان بنانے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟ چین کے سمندری تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات یہ “منفی 1.5” دنیا کی جانب سے ٹیرف دھونس بازوں کے لئے ایک انتباہ ہے، رپورٹ چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی چین میں مجموعی طور پر 101 نئے بین الاقوامی فضائی کارگو روٹس  کا آغاز  چین، قومی ہائی ٹیک زونز میں نامزد سائز  سے بالا صنعتی اداروں کی آمدنی 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نیو یارک کو لاہور ہی سمجھتے ہیں، ایرک ایڈمز کی بلال ثاقب سے گفتگو
  • نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی میں شفافیت ، آسان رسائی ، طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے، وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے ملاقات
  • نیویارک ،امریکہ کا لاہور ہے، نیویارک سٹی کے میئر کی بلال بن ثابت سے ملاقات، پاکستان کرپٹو کونسل کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
  • پاکستان میں اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر رہے ہیں، بلال بن ثاقب
  • پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم
  • بلال بن ثاقب کی ٹرمپ کے مشیر سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال
  • ڈیجیٹل اثاثوں پر پاک امریکا اشتراک،وزیر ممکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی اہم ملاقاتیں
  • ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں
  • وزیر بلال بن ثاقب کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹرمپ کونسل بو ہائنس سے ملاقات، کرپٹو کرنسی کے امور پر غور