—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1988ء کی پابندیوں والی کمیٹی کی چیئرمین شپ سپرد کی گئی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یو این کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق یو این ورکنگ گروپ کا شریک چیئرمین بھی بنایا گیا ہے، یہ تقرریاں عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد اور انسدادِ دہشت گردی میں کارکردگی کا اعتراف ہیں۔

پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور، مستقل اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے، ہماری قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی، 150 ارب ڈالرز سے زائد معاشی نقصانات برداشت کیے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد دنیا میں مثال بن چکی ہے، یہ تقرریاں پاکستان کے عالمی کردار کو مزید تقویت دیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف ہے کہ پاکستان پاکستان کو

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری