آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھارت سے تعاون کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے پاکستانی مشن سرگرم ہوگیا، پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھارت سے تعاون کو تیار ہے، آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دریاؤں کا پانی روکنا کھلی دشمنی نہیں بلکہ جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کے لیے کام نہیں کرتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان کے پارلیمانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیا اور اپنے دورے کے مقاصد اور پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ نے معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف سی سے بھی بات کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری کے خلاف
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔