پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے۔
چینی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا فورم ہو جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ غیرقانونی حملے کیے، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے عالمی برداری کا کردار قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے بلاول نے بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا ہے۔
انہوں نےکہا کہ دونوں ممالک میں دہشت گرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، ایسا فورم جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی طویل فہرست ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اسکی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، عالمی برداری اسے نظرانداز نہیں کرسکتی، بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کے تحت کوئی ملک یک طرفہ طور پر فیصلہ نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر باہمی مذاکرات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے، سندھ طاس معاہدے پر فی الحال مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
بلاول نے کہا کہ بھارت کو اپنے طیارے گرنے کا اعتراف کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا، جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی، پاکستان نے6 بھارتی طیارے گرائے، پاکستان نے بھارت کےخلاف جو کچھ بھی کیا اپنے دفاع میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے، دیرپا جنگ بندی کیلئے عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے، دیرپا جنگ بندی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، دیرپاجنگ بندی کیلئے آبی معاہدے کا بھی حل ہونا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ بندی جنگ بندی کیلئے کا کہنا تھا کہ کی تحقیقات کی بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
لاہور:پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔
اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا۔ اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔