پاک بھارت جنگ بندی سے ٹرمپ نے ثابت کیا امن کے پیامبر ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پرامریکی صدر اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت, سفارت خانے کے عملے کو 249ویں یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت, سفارت خانے کے عملے کو 249ویں یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، دونوں ممالک جمہوری روایات اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے میں ابتدائی ممالک میں شامل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018ء میں ہم نے ملک سے مکمل دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا ہے، دہشتگردی کی جنگ میں ہماری 90 ہزار جانیں قربان ہوئیں، دنیا کے مختلف خطوں میں دہشتگردی تباہی پھیلا رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ میں ہماری شفاف تحقیقات کو رد کیا گیا، ٹھوس شواہد دینے کے بجائے انڈیا نے الزامات کا سہارا لیا اور تحقیقات کے بجائے جارحیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی کا داعی رہا ہے، نائن الیون کے بعد عالمی سطح پر دہشتگردی کی جنگ کا آغازہوا۔وزیراعظم نے مزید کہ پاک بھارت جنگ بندی پر صدر ٹرمپ کے اقدامات کو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کردیا کہ بغیر کسی شبہ کے امن کے پیامبر ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے امریکہ کے مختلف منصوبے ہمارے دیرینہ تعلقات کے عکاس ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکا کی ا زادی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا
پڑھیں:
غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔
امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔