ترجمان متحدہ ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ جس میں ملک کی صورتحال اور نئے سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے  ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25، حیدر آباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

ترجمان کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم نے  کے فور اور گرین لائن کیلئے فنڈز بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

ترجمان نے کہا ایم کیو ایم نے تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلیے بھی مطالبہ کیا اور کم از کم سالانہ انکم ٹیکس کے سلیب کو 6 لاکھ سے 15 لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے تمام تجاویز اور مطالبوں پر ممکنہ حد تک عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم مطالبہ کیا کے مطابق ایم کی

پڑھیں:

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو



اسلام آباد:

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔

سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے  طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کا ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور
  • وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
  • آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
  • چین سے آنے والی الیکٹرک گاڑیاں تقسیم ہوں گی ، وزیر اعظم