لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.

اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے کہا کہ نئے ٹیکس قواعد نے تاجروں کے لیے ایک مشکل صورتحال پیدا کر گئی ہے کیونکہ اکثر تاجروں نے مارچ 2025 کی ریٹرنز اینیکس ایچ ون جمع کرائے بغیر فائل کیں کیونکہ ایف بی آر نے واضح نہیں کیا کہ اینیکس ایچ ون کب اور کیسے فائل کرنا ہے۔ اس کے نتیجے میں اپریل 2025 کی ریٹرنز میں تاجروں کو اپنا اوپننگ اسٹاک ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ تاجروں کی بارہا درخواستوں کے بعد ایف بی آر نے اینیکس اے اور سی میں تبدیلی کرنے یا کمشنر کی منظوری لینے کی شرط کے بغیر ریٹرنز میں ترمیم کی اجازت دی ۔

جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے 2 امریکی بم برآمد، علاقہ خالی کرالیا گیا،  20 ہزار لوگ محفوظ مقام پر منتقل 

سلیم ولی محمد نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی نئے ایس آر او کے اجراء سے پہلے متعلقہ تجارتی ایسوسی ایشنز اور ٹیکس دہندگان کو واضح اور بروقت ہدایات فراہم کرے تاکہ ایسی الجھن دوبارہ پیدا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ تاجروں کو اب بھی مارچ 2025 کی ریٹرنز میں ترمیم اور اپریل 2025 کے سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جون کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے زور دیا کہ جیسے مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو اینیکس ایچ جمع کروانے کے لیے 120 دن کا وقت دیا جاتا ہے ویسے ہی تاجروں کو اپنی ریٹرنز فائل کرنے کے بعد 60 سے 90 دنوں کے اندر اینیکس ایچ ون جمع کروانے کی سہولت دی جائے۔

محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی سی ڈی ایم اے اینیکس ایچ ون جمع کروانے تاجروں کو ایف بی آر

پڑھیں:

ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے

پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر پر بوٹوکس اور لِپ فلرز کروانے کا الزامات لگا دیے گئے۔

ان دنوں صبا قمر اپنے ڈرامے پامال کے ایک سین کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں جس میں انہیں شوہر کے سلوک پر روتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

اس سین میں 41 سالہ اداکارہ کی ظاہری شکل و صورت اور چہرے کے تاثرات پر ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بوٹوکس اور لپ فلرز کروا رکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے بھی زیادہ بڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی عمر اب واضح دکھائی دے رہی ہے اور بوٹوکس کے اثرات ان کے چہرے پر نمایاں ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ایکٹنگ پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dr Saman Zeeshan | Aesthetic Dermatology Dubai (@drsamanzeeshan)

حال ہی میں دبئی میں مقیم ڈاکٹر نے صبا قمر کے ’بوٹوکس کرائنگ‘ پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر نے بتایا کہ اداکارہ کے چہرے پر باریک جھریاں موجود ہیں اور انہوں نے معمولی بوٹوکس کروایا ہے، جس کے باعث رونے کے دوران اداکارہ تاثرات مختلف نظر  آرہے ہیں تاہم یہ بوٹوکس بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی صبا قمر کے اس آفٹر بوٹوکس لُک پر ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی اداکاری اب بھی بہترین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
  • ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے
  • عوام ہو جائیں تیار!کیش نکلوانے اور فون کالز پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ؟
  • ایف بی آرکے سابق چیئرمین پر16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کاالزام؛ مقدمہ درج
  • سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف 16 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج