201 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر ،مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار،اراکین قومی اسمبلی نے بھی سوال اٹھا دیے ، وزیر توانائی نے عجب منطق پیش کردی 
پاور کمیٹی کے رکن رانا حیات  نے کہا ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاوسنگ سوسائیٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں،کئی سوسائٹیاں  50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی نہیں ہے، ایسی جگہوں پر بجلی چوری ہو رہی ہے، ایک میٹر ساتھ 10 کنڈے ہوتے ہیں،

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

وزیر برائے پاور اینڈ انرجی اویس لغاری نے کہا ہاوسنگ میں کنکشن  تب لگتے ہیں جب وہاں کی مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے، مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے تو ہم کنیکشن دینے کے پابند ہیں ،ہم اس سے پہلے ایک اتھارٹی کا رول کیسے ادا کر سکتے ہیں،
،اویس لغاری نے کہا میرے لیے کنکشن  دینا بہت آسان ہے اس سے بجلی زیادہ استعمال ہوگی،زیادہ بجلی استعمال ہوگی تو بجلی کے ریٹ کم ہو جائیں گے،بجلی کی قیمت اس لیے ہی زیادہ ہے کیونکہ بجلی کا استعمال کم ہے
رانا حیات نے کہا اس لیے سوسائیٹیوں میں کنکشن دیں تاکہ استعمال بڑھے، اویس لغاری نے جواب دیتے ہوئے کہایہ بجلی کے محکمے کا تو فائدہ ہے لیکن قومی نقصان ہے،اتھارٹیز سے ڈیمانڈ نوٹس بھجوا دیں ہم کنیکشن لگا دیں گے،500 ارب کی بجلی چوری نہیں ہے، بجلی چوری 250 ارب سالانہ ہے،
 رکن کمیٹی رانا حیات نے کہا باقی بلوں میں ریکور نہ ہونے والی رقم ہے، ملک انور تاج نے کہا 200 یونٹ اور 201 یونٹ کا معاملہ آجکل لوگوں میں زیر بحث ہےملک انور تاج  نے  200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ،ایجنڈہ شامل کیا جائے کہ ایک یونٹ کے فرق پر بل اتنا کیوں بڑھ جاتا ہے، رانا حیات نے کہا لائف لائن والے صارفین کو 200 یونٹ تک 5000 روپے بل آتا ہے،جیسے ہی 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار ہو جاتا ہے، ایک یونٹ بڑھنے سے اگلے 6 ماہ تک وہ پروٹیکٹڈ صارف بھی نہیں رہتا، کم از کم اسی مہینے کیلئے نان پروٹیکٹڈ رکھ لیں چھ ماہ کیلئے کیوں، اویس لغاری نے جواب دیا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے،ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے،

ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اویس لغاری نے نے کہا

پڑھیں:

شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • خطے کے استحکام کا سوال
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا