سرفراز نواز کا اپنی بیماری سے متعلق وائرل تصویر پر بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے متعلق بیان جاری کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ریورس سوئنگ کے بانی لیجنڈری فاسٹ بولر نے موقف اختیار کیا ہے کہ روٹین کا سالانہ چیک اپ ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر لوگ مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ سال کے بعد اپنا چیک اپ کراتا ہوں، جو ایک روٹین ہے۔ اس کے علاوہ فکر والی کوئی بات نہیں۔‘
واضح رہے سرفراز نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے پہلے پاکستان سے لندن منتقل ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش بتا دی؛ مداح حیران رہ گئے
اپنی بے ساختہ اداکاری سے برسوں تک مداحوں کے دل پر راج کرنے والی مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ مرنے سے پہلے آپ کون سی چیز آزمانا چاہیں گی جو آپ نے پہلے کبھی نہ کیا ہو؟
جس کے جواب میں اداکارہ مرینہ خان نے برجستہ پوچھا کہ کیا میں سچ بتادوں ؟ آپ اُسے کاٹ تو نہیں دیں گے، کیوں کہ زرا عجیب سی بات ہے۔
جب میزبان نے یقین دلایا کہ ان کا جواب من و عن ایسا ہی جائے گا جیسا آپ کہیں گی۔ جس پر مرینہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں ایک بار ڈرگز آزمانا چاہتی ہیں۔
مرینہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف یہ جاننا چاہتی ہیں کہ لوگ نشے کے پیچھے اتنے دیوانے کیوں ہوتے ہیں۔ اس میں ایسی کیا کشش ہے جو انھیں اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انھیں کسی نے بھنگ پینے کا مشورہ بھی دیا تھا کہ لیکن میں نے خوف کی وجہ سے کبھی ٹرائی نہیں کیا، البتہ قریبی دوست احباب ہوں تو آزمایا جا سکتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu