شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں آج کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کا نفاذ صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک ہے، جس کے باعث شمالی وزیرستان کے تمام داخلی و خارجی شاہراہیں ہر قسم کی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔