بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا معترف
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ رکن بھارتی پارلیمانی وفد سنجے جاہ کا کہنا تھا کہ ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا، ہر ملک نے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ سنجے جاہ نے بتایا کہ ہم نے بھارتی نقطہ نظر سامنے رکھنے کی درخواست کی، تاہم ملائیشیا نے حامی نہیں بھری۔ بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے پاکستان کی طرف داری کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سنجے جاہ
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا( پولیس کو نئے ثبوت مل گئے)
پولیس کو فلیٹ سے3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے
سفید پاؤڈر اور اداکارہ کے کپڑوںکو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا،پولیس ذرائع
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا، پولیس کو فلیٹ سے سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے، پولیس ذرائع کے مطابق سفید پاوڈر کئی جگہوں پر مٹی کے برتنوں میں رکھا گیا تھا، پاؤڈر رکھنے کا مقصد بدبو کو پھیلنے سے روکنا تھا، پولیس پہلے ہی لاش کی بدبو نہ پھیلنے کی کھوج میں ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے میں پولیس کو حمیرا کے فلیٹ سے کچھ اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر رکھا پایا گیا، جس نے تفتیش کاروں کو نئی الجھن میں ڈال دیا ہے، سفید پاؤڈر کو کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاوڈر رکھنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ میں ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پائوڈر کیا ہے، پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیجے جائیں گے, اب تک اداکارہ حمیرا اصغر کی وجہ موت بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔