اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

دوران ملاقات تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ شیری رحمان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عید سعودی عرب میں منائیں گے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے

پڑھیں:

وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے