ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بجٹ پر تفصیلی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی صورتحال اور نئے سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم نے کے فور اور گرین لائن کیلئے فنڈز بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے کہا ایم کیو ایم نے تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے بھی مطالبہ کیا اور کم از کم سالانہ انکم ٹیکس کے سلیب کو 6 لاکھ سے 15 لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے تمام تجاویز اور مطالبوں پر ممکنہ حد تک عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنے کا مطالبہ کیا ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ایم کی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔