عید کا بڑاتحفہ، مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی۔
پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دے دی۔
چیف مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل، ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافروں ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، آج کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔
کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی، 8 اکنامی کوچز شامل تھیں۔ اسپیشل ٹرین میں 750 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، خصوصی ٹرینیں 2 سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔
پہلی خصوصی ٹرین آج 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔
دوسری خصوصی ٹرین 3جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کیلئے روانہ ہوگی۔
تیسری خصوصی ٹرین 3جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہو گی۔
چوتھی خصوصی ٹرین 3جون کو کراچی سٹی سے رات 8بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گی۔
پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے نے کیلئے روانہ اسپیشل ٹرین
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔