چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار چڑھاؤ پر نظر ڈالیں تو سب سے اہم انکشاف یہ ہے کہ مساوی احترام دو طرفہ تبادلوں کی بنیاد ہے اور بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے بعد چین نے دونوں فریقوں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر سنجیدگی اور سختی سے عمل کیا ہے۔ تاہم، یہ امر افسوسناک ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں بے بنیاد منفی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کر رکھاہے، جس سے چین کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ڈیوڈ پاؤنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ صدر شی جن پھنگ کا بہت احترام کرتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے لیے مثبت اور تعمیری تبادلے کو برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔ چین میں سفیر کی حیثیت سے، وہ باہمی احترام اور دوطرفہ تعلقات کی بنیاد پر چینی فریق کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹریڈنگ آرٹسٹ”،جو کہے کچھ اور کرے کچھ ،وہ زمانے میں اپنی پوزیشن کھو دے گا ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور امریکہ
پڑھیں:
مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
سٹی 42: بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا گیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا،پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔
Many congratulations @mosharrafzaidi
Welcome on board brother. A great addition to our team. Its been great working with you these past few months, looking forward to continue this teamwork. Lets take Pakistan's narrative notches higher inshaaAllah pic.twitter.com/rEzCBoyiIm
اس سے قبل سیاسی و پالیسی تجزیہ کار مشرف زیدی کو وزیر اعظم کے دفتر میں چیف کوآرڈینیٹر برائے گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ انوویشن (حکومتی کارکردگی اور نئے طریقہ کار متعارف کروانے کے لیے اعلی رابطہ کار) مقرر کیا گیا تھا ۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق