WE News:
2025-07-25@00:20:42 GMT

ریلوے کی پٹڑی ترقی کی طرف موڑ دی گئی ہے، شہباز شریف

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

ریلوے کی پٹڑی ترقی کی طرف موڑ دی گئی ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان میں معاشی و صنعتی ترقی کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت اور ہمسایہ ممالک سے روابط بڑھانے کے لیے ریلوے کا جدید خطوط پر استوار ہونا قومی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ریلوے نظام کی بحالی، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اصلاحات، اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے کے امور زیر غور آئے۔

وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی روابط کو وسعت دینے کے لیے ریلوے نیٹ ورک میں توسیع کی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گوادر کو پاکستان ریلویز کے نیٹ ورک سے جلد از جلد منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ محکمہ ریلوے میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اور ملتان کے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کا نظام آؤٹ سورس کیا گیا ہے جبکہ جدید انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرے گا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خوراک کے معیار کی نگرانی کے لیے صوبائی فوڈ اتھارٹیز سے اشتراک جاری ہے۔ بند کی گئی کئی سروسز بحال کی گئی ہیں جن میں بولان میل، خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور ڈیرہ غازی خان ایکسپریس شامل ہیں۔

ریلوے کی سکھر، خانیوال، اور کوہاٹ میں واقع کنکریٹ سلیپر فیکٹریاں آؤٹ سورس کی جا رہی ہیں جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور سکھر کے ریلوے اسپتال، اسکول، کالج، اور ریسٹ ہاؤسز کو ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔

رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور کو نیلام کیا جا رہا ہے جہاں فائیو اسٹار ہوٹل قائم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ریلوے نظام میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی ری اسٹرکچرنگ، موبائل ایپ کی اپ گریڈیشن، اور مفت وائی فائی کی فراہمی شامل ہے۔

بریفنگ کے مطابق 155 ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے حکومت کو لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17101 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں جبکہ مزید 5695 آسامیاں بھی آئندہ ختم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر: پاکستان ریلویز کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے اشتراک سے لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس، دونوں اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، اور پنجاب میں آٹھ برانچ لائنز پر سب اربن ٹرین سروسز کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔

مزید بتایا گیا کہ شاہدرہ باغ سے کوٹ لکھپت تک ریلوے لائن کے اطراف گرین بیلٹ بنائی جائے گی جبکہ مین لائنز کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کے تعاون سے پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔

بلوچستان میں سریاب-کچلاک اور کوئٹہ-چمن ریلوے لائن سیکشنز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی حکومت بلوچستان کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور منصوبوں کی رفتار پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ریلویز پاکستان ریلوے وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز پاکستان ریلوے وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی پاکستان ریلویز کے لیے کیا جا

پڑھیں:

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔ 

وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے  میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی  ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
  • لاہور: پاکستان ریلویز کے رہائشی کوارٹرز موت کے کنویں لگنے لگے
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ