2025-07-25@12:35:43 GMT
تلاش کی گنتی: 179

«پاکستان ریلوے نے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو...
    لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
    لاہور: پاکستان ریلویز کے رہائشی کوارٹرز موت کے کنویں لگنے لگے جہاں انتہائی خستہ حالی کے باوجود ملازمین رہنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ ہونے والی بارشوں کے باعث ان کوارٹرز میں سے دو کی چھتیں گرنے سے باپ بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے مگر ریلوے انتظامیہ نے کوارٹرز کی تعمیر و مرمت کرانے کے بجائے کوارٹر خالی کرنے کی تحریر لکھنے اور نوٹس دینے کا سلسلہ شروع کردیا جس پر ریلوے ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پاکستان ریلویز کے رہائشی کوارٹرز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ کچھ تو خستہ حالی کی وجہ سے زمین بوس ہو گئے اور چار افراد کی جان بھی چلی گئی، مگر کوارٹرز کی مرمت پھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ریلوے نے جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی بزنس ٹرین کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو 19 جولائی کو لاہور سے اپنی پہلی روانگی کرے گی۔ اس جدید ترین ٹرین کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔یہ نئی سروس 28 جدید کوچز پر مشتمل ہے جن میں مفت وائی فائی، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار، اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو آرام دہ، محفوظ اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔یہ اقدام پاکستان ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں نہ صرف جدید کوچز شامل ہیں بلکہ ڈیجیٹل ٹکٹنگ، اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن، اور...
    لاہور : پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی، مسافر مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے نئی جدید بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ، 19 جولائی کو ایک جدید بزنس ٹرین کا افتتاح ہوگا۔ نئی بزنس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل کوچز، مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار ہوگی۔ لاہور میں ٹرین کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، نئی ٹرین کا افتتآح پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو جدید بنانے میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، بہتر آن بورڈ سروسز، اور اپ گریڈ شدہ اسٹیشن کی سہولیات شامل ہیں۔...
    ---فائل فوٹو مالی سال 25-2024ء کے اختتام پر پاکستان ریلوے کو تاریخ ساز آمدن ہوئی ہے جس سے ادارے نے 6 سال میں 93 ارب روپے کمالیے۔ترجمان کے مطابق یہ ریلوے کی 78 سال کی تاریخ میں آمدن کی بلند ترین سطح ہے، مسافر ٹرینوں سے ساڑھے47 ارب، مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنیمالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب اور دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے آمدن ہوئی، ریلوے کو متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے، پچھلے سال ریلویز نے 88...
    وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 25-2024 کے دوران 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جو کہ ادارے کی 78 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے رہی تھی۔ وزیر ریلوے کے مطابق، مسافر ٹرینوں سے 47 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 31 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، اس کے علاوہ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب، دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب اور متفرق ذرائع سے 9 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریونیو جنریشن کے...
    پاکستان اورافغانستان نے علاقائی رابطے بڑھانے کے لیے ازبکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کی خارجہ امور کی وزارتوں کے ایڈیشنل سیکریٹریز کی سطح پر مذاکرات کے پہلے دورمیں ہوا۔ مذاکرات میں تجارت، ٹرانزٹ تعاون، سیکیورٹی اورزمینی رابطوں سمیت دوطرفہ دلچسپی کے اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پراتفاق کیا کہ دہشتگردی علاقائی امن وسلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپوں کے خلاف بھرپوراقدامات پر زور دیا اورکہا کہ یہ گروہ پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں اور علاقائی ترقی کی راہ...
    پاکستان اور افغانستان نے علاقائی روابط کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تذویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر طے پانے والے فیصلوں کے تسلسل میں منعقد کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغان وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ دفتر خارجہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جہاں جعلی بینک گارنٹی کیس میں تین سابق اعلی افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری ڈاکٹر نعیم نیازی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 37/2025 میں زیر دفعہ 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سید نجم سعید ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد، محمد زبیر حسین، سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکانٹس اور مہرالنسا ، سابق ڈائریکٹر...
    وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں استعمال ہونے والے سلنڈرز کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے OGRA سے منظور شدہ سلنڈرز کی چیکنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر ریلوے کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں مغلپورہ، اسلام آباد، اور اضاخیل ڈرائی پورٹس کی کارکردگی اور آمدن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں نصب گیس سلنڈرز کی جانچ پڑتال کا عمل OGRA کی منظوری کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا خرابی سے بچا جا سکے۔ مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی...
    سٹی42: پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق عاشورہ کے احترام میں تمام بکنگ دفاتر بند رکھے جائیں گے اور 11 محرم الحرام سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔  مسافر حضرات کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   ریلوے حکام نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹکٹوں کی بکنگ یا معلومات کے لیے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا استعمال کریں یا دفاتر کھلنے کے بعد رجوع کریں۔    
    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد تمام متعلقہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چیلنجز سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریلوے کو مزدورں نے نہیں لوٹا ہے، ہماری حکومت ریلوے کے لیے بہت کام کر رہی ہے، اب پاکستان میں چند خاندانوں والی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو قبول کرنا سیکھا ہے، ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سیونگ کریں گے اور یہ ہی ترقی کا سبب بنے گا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے آنے والے دنوں میں ریلوے سے متعلق تمام مسائل...
    سٹی42: پاکستان ریلوے نے اپنے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے ملک بھر کے 348 ریلوے اسٹیشنوں پر جدید پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔  اہم نکات کے مطابق  ٹکٹنگ، ادائیگی اور مالیاتی امور کو خودکار اور شفاف بنانا، مسافروں کو کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ، اس کے ساتھ قطاروں اور نقدی پر انحصار میں کمی لانا ہے۔یہ جدید نظام آئندہ 60 دنوں میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ نئے سسٹم میں مسافر آسانی سے ٹکٹ اور دیگر ریلوے خدمات کی ادائیگی کر سکیں گے۔فوڈ اسٹالز اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے مجموعی طور پر 30 بوگیاں کم کر دی ہیں، جس کی وجہ مسافر کوچز کی قلت بتائی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی اس کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔محکمہ ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے پاس فی الوقت مسافر کوچز کی دستیابی میں شدید کمی ہے، جس کے پیش نظر بولان میل سمیت مختلف اہم ٹرینوں سے بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن ٹرینوں کو اس فیصلے سے متاثر کیا گیا ہے ان میں خبیر میل، تیز گام، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس،...
    ویب ڈیسک : پاکستان ریلویز  نے ملک میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کردیں۔  محکمہ ریلویز کے نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے بولان میل سمیت 16 ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں میں خبیر میل، تیز گام ، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور  فرید ایکسپریس شامل ہیں۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار،  شاہ حسین ایکسپریس،  پاکستان ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی ان ٹرینوں میں شامل ہیں...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اور الائیڈ بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے 348 ریلوے اسٹیشنوں پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ مسافر جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد مسافر اب کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ اور دیگر ادائیگیاں باآسانی کر سکیں گے، جو نہ صرف صارفین کے لیے سہولت کا باعث ہوگا بلکہ پاکستان ریلویز کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، جلدپاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، جلد پاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلویز کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو 45 منٹ پرزینٹیشن دی ہے، مارچ میں وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالا، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقنی بنایا، اب ٹرینوں کے بروقت آنے جانے کی شرح 45فیصد سے 85فیصد تک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے، پنجاب...
     اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔ ان کاکہناہے کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے،...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر وسائل کے استعمال اور اقدامات کے باوجود مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثات اور پٹڑیوں سے اترنے سے نہ بچا سکا اور آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ریلویز ذرائع سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے لے کر رواں ماہ 15 جون تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے اور مختلف نوعیت کے 45 حادثے رونما ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مسافر ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے 22 حادثات، مال بردار ٹرینوں کے 20 اور 3 دیگر حادثے شامل ہیں، جعفر ایکسپریس ٹرین...
    لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور فریٹ وین کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون جبکہ فریٹ ٹرین کے کرایوں میں اضافہ 23 جون سے ہوگ Tagsپاکستان
    پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرائے میں 3 فیصد اضافہ کردیا ہے،جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔
    محکمہ ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون 2025 سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ریلوے ٹرین کرایوں میں اضافہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ریلویز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پاکستان ریلویز  کاکہنا ہےکہ  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں حالیہ اضافہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 2028ء تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ML-1اور ML-3کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے 2028ء تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے اور ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فائنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی پاکستان ریلویز کی...
    وزیراعظم کی 2028تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنیکی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ML-1 اور ML-3 کی اپ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ML-1 اور ML-3 کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے اور ریلوے کی اپ گریڈیشن...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے 2028 تک بلوچستان کے اہم معدنی منصوبے ریکو ڈک تک وسعت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن، ایم ایل-1 اور ایم ایل-3 منصوبوں سمیت مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان ریلویز کی ترقی اور ریکو ڈک تک ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کے لیے درکار مالی وسائل کا جائزہ لینے اور قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کے لیے ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ کمیٹی آئندہ دنوں میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے...
    پاکستان 22 جون 2025 کو لاہور سے روس تک اپنی پہلی فریٹ ٹرین سروس شروع کرنے جا رہا ہے، جو بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کے تحت چلائی جائے گی۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان کی جدید ریلوے کو مضبوط کرنے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو ریلوے لائن رابطے کے ساتھ جوڑنے اور لاجسٹکس خدمات کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی حکومتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب اس منصوبے کے تحت پہلی تجارتی ٹرین میں 15 سے 16 TEUs کنٹینرز (ہر ایک کنٹینر 20 فٹ) بھیجے جائیں گے، جن میں بیشتر چمڑے کے ملبوسات، برقی طبی آلات اور ٹیکسٹائل...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنگ میں بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل بنے، پاکستان میں پراکسیز وار لڑنے کی کوشش کی گئی، امریکہ اور روس کا پاکستان کے قریب آنا پاکستان کی فتح کے نتیجہ میں ہوا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاق وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا بائیس جون سے لاہور سے ماسکو کے لئے ٹرین چلانے جارہے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو سائن ہونے کے بعد ریلوے کا پورا سسٹم ڈیجٹلائز کرنے جارہے ہیں، آرمی چیف جنگ میں بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل بنے، ہم نے ہندوستان میں خواتین اور بچوں سمیت سویلین کو نہیں مارا بلکہ فوجی احداف کو نشانہ بنایا گیا،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام  کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی  اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو  پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور موثر بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر...
    لاہور: پاکستان ریلویز میں چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں، چلتی ٹرینوں، کھڑی ریل گاڑیوں اور کمپیوٹر بیسڈ لوکنگ سسٹم سے بھی قیمتی آلات کی چوری معمول بن گئی، نئے وزیر ریلوے کے بلند و بانگ دعوے کسی کام نہ آسکے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز سے ہر سال پانچ کروڑ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ ہزاروں ٹن مختلف نوعیت کا سامان بھی کراچی سے کے پی کے دور دراز علاقوں میں پہنچایا جاتا ہے مگر ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کی سکیورٹی انتہائی ناقص ہے، آئے روز لاہور سمیت مختلف ریل گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر ریلوے تنصیبات سے قیمتی سامان کی چوری معمول بن چکی ہے۔ کچھ ایسی بھی وارداتیں...
    ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی۔ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دے دی۔ چیف مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل، ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافروں ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، آج کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی، 8 اکنامی کوچز شامل تھیں۔ اسپیشل...
    پاکستان ریلویز نے عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق پاکستان ریلو یز کی تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر ہو گا. یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی۔اس رعایت کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا.رعایت کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔ رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان میں معاشی و صنعتی ترقی کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت اور ہمسایہ ممالک سے روابط بڑھانے کے لیے ریلوے کا جدید خطوط پر استوار ہونا قومی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ریلوے نظام کی بحالی، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اصلاحات، اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے کے امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی روابط کو وسعت دینے کے لیے ریلوے نیٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ؛ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ؛ علاقائی تجارت و روابط کے لئے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جز ہے ۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے کو اپنا نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی...
    پاکستان اور ازبکستان نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی تکمیل کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک ٹو کی افغانستان تک توسیع، ثمرات سے بھرپور لیکن خدشات سے گھرا ہوا منصوبہ اس عزم کا اعادہ آج اسلام آباد میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ یہ 850 کلومیٹر طویل ریلوے کوریڈور وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہ راست ریلوے لنک بن جائے گا جس سے خطے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اور عید کے 3 دن کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 11 ماہ میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی، اور آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر تہوار کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں کمی کا بھی اعلان کرتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    بہاول پور(نامہ نگار) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،تاہم کوئی جانی نقصاان نہیں ہوا۔ مبارک پور سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی اے سی سٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں اچانک پٹڑی سے اترگئیںاور ڈائننگ کار بوگی کے وہیل الگ ہونے کے باعث کچے میں گرگئے۔ اس ٹرین حادثہ کے باعث اپ اینڈ ڈان ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق متعدد ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ جن میں سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پواسٹیشن ، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن،کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور سٹیشن جبکہ ملتان جانے والی بہائوالدین ایکسپریس کو رحیم یار خان...
     (ویب ڈیسک)ازبکستان،افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے، افغان قائم مقام وزیرخارجہ نے پاکستان کا سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے دو طرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے بھی جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ کیا اور بھائی چارے اور اعتماد...
    کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان ٹرین کی چند بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ بوگیوں میں 2 مسافر کوچز، ایک ڈائننگ کار اور ایک ٹرالی شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تاہم، اس واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور متاثرہ پٹری پر عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست اڑیسہ میں خوفناک...
    ملتان: بہاولپور میں مبارک پور اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی 45 اَپ پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے سبب آںے اور جانے والے دونوں ٹریک عارضی طور پر بند ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح 6 بج کر 5 منٹ پر پاکستان ایکسپریس کی اے سی اسٹینڈرڈ کوچ، جو ٹرین کی پچھلی سمت سے چوتھی بوگی تھی، مکمل طور پر ٹریک سے اتر گئی، جب کہ اس کے ساتھ منسلک ڈائننگ کار بھی متاثر ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے لائنیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق، سمہ سٹہ سے ریلیف ٹرین...
    فوٹو: پی ٹی وی   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، 3 ملکی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل پر مشاورت بھی کی گئی۔دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔
    سٹی42 : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس کے دوران پاکستان ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض کیا گیا، سہولیات کی بہتری اور معیار بلند کرنے کی ہدایت کی گئی۔   وزیر ریلوے  نے کارکردگی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کی منظوری دی، تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی آن لائن شرکت اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ ترقیاتی کاموں کی رپورٹنگ اور اہداف کا واضح تعین کیا گیا۔  سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید   اجلاس کے دوران جلد از جلد تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف نے کہا کہ...
    پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی۔پاکستان ریلو یز کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے اٹھاسی ارب سے زائد آمدن کے امکانات ہیں۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب، مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے مجموعی طور پر آٹھ ارب آمدن حاصل کی، ترجمان ریلویز کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کا بتانا...
    پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو درج کیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 77 ارب روپے ہے۔ پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق مسافر ٹرینوں سے 42 ارب روپے، مال بردار ٹرینوں سے 29 ارب روپے اور دیگر ذرائع سے 12 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ پاکستان ریلوے کا گزشتہ سال کا 88 ارب روپے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے روشن امکانات ہیں۔ ڈویژنل کنٹری بیوشن کے لحاظ سے کراچی ڈویژن نے 38 ارب روپے ریونیو کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور نے 10.75 ارب روپے کمائے جبکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی۔...
    لاہور: پاکستان ریلوے کو گزشتہ 11 ماہ کے دوران ریکارڈ 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی، مسافر ٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب کا سرمایہ حاصل ہوا۔ ریلوے کو دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے اور اس کے بعد مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے بتایا کہ کراچی ڈویژن سے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب، مال گاڑیوں سے 25 ارب کی آمدن ہوئی۔ اسی طرح لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور مال گاڑیوں سے...
    خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں، تاہم اس جان لیوا حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک ریلوے ملازم کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 14سال میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں کتنی کمی واقع ہوئی؟ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا،...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مودی کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ پانی بند کرنا تو دور کی بات ہے، دوبارہ پاکستان کا رخ کیا تو گھس کر ماریں گے۔(جاری ہے) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یوم تکبیر کے موقع پر راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کا ایس 400 دفاعی نظام اور رافیل طیارے تباہ و برباد کر دیے، آپ نے ہمارے معصوم بچوں اور عوام کوشہید کیا، ہم نے آپ کے فوجی ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی، پاک فضائیہ نیمودی...
    معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے چھ جنگی طیارے گرائے اور ایک ہزار بھارتی فوجی ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا، لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایک عظیم بھائی چارے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی ریمیٹنس پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات میں وزیر ریلوے حنیف عباسی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اور دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی ریلوے نے حجاج کرام کے لیے سفری انتظامات مکمل کر لیے وزیر ریلوے نے سعودی عرب کے ساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    پاکستان ریلوے نے ملک میں مال برداری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 30 نئی ہائی اسپیڈ اور ہائی کیپیسٹی فریٹ ویگنیں اپنے نظام میں شامل کر لی ہیں یہ اقدام تاجر برادری کی سہولت اور سستی، مؤثر مال برداری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور کینٹ اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام ویگنیں عالمی معیار کے مطابق مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں اور مکمل طور پر پاکستانی انڈسٹری کی پیداوار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر ویگن 60 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے فریٹ آپریشنز میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے تاجر برادری کی سہولت اور ملک میں فریٹ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 30 نئی ہائی اسپیڈ، ہائی کیپیسٹی فریٹ ویگنوں کو اپنے نظام کا حصہ بنا دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلویز عامر علی بلوچ نے جمعہ کے روز لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویگنیں تاجر برادری کے مطالبے پر تیار کی گئی ہیں اور عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ویگن 60 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو فریٹ آپریشنز میں انقلابی پیش رفت ہے۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسحاق بٹ سمیت...
      سعید احمد:مالی سال 2024-25 کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2024 تا اپریل 2025) کے دوران پاکستان ریلوے کو 13 ارب 29 کروڑ روپے کی کم آمدنی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس عرصے میں ریلوے کی مجموعی آمدن 76 ارب 53 کروڑ روپے رہی جبکہ مقررہ ہدف کے مطابق 89 ارب 83 کروڑ روپے آمدن حاصل کرنا تھی۔ اس طرح مقررہ ہدف کے مقابلے میں ادارے کی آمدن میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی  آمدنی میں کمی کی سب سے بڑی وجوہات میں ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت (پنکچویلٹی) میں مسلسل خرابی, انتظامی اور آپریشنل مسائل,شعبہ وار آمدنی میں کمی شامل ہیں۔مسافر ٹرینوں کے ٹکٹوں...
    لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی، دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور، تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون کو شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ پاکستان ریلویز نے کہا کہ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی...
    سٹی42:  پاکستان ریلوے میں مسافروں کی کمی کے باعث سلیک پریڈ کا سلسلہ جاری  جس کے تحت متعدد ٹرینیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ آج بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو بھی آپریشن سے نکال دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کا سفر متاثر نہ ہو۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں منتقل کیا جائے گا جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا،جو رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ریلوے ذرائع کا...
    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کو محکمہ ریلوے میں اصلاحات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ ایم ایل ون سمیت ریلوے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
     سعید احمد : پاکستان ریلوے نے اپنی 1,360 ناکارہ مال بوگیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسٹیل ملز کو فروخت کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسٹیل ملز کی جانب سے بوگیوں کی کٹنگ (کٹائی) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام اور اسٹیل مل انتظامیہ کے درمیان فی کلوگرام قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ویگن کا وزن تقریباً 10 ٹن ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سے قبل بھی غیر فعال اثاثہ جات...
    لاہو (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلی  مریم نواز نے وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے’’یوم تشکر ومعرکہ حق‘‘ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اعلی صوبائی سرکاری افسروں  نے تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلی  کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ نماز فجر میں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔ صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی کی گئی۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء  کرام...
    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک نے ریلوے پروجیکٹ مین لائن 1 منصوبے کے پی سی 1 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اب منصوبے کی لاگت 6.678 بلین ڈالر طے کی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے محمد عثمان اویس نے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو بتایا کہ چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں فریقوں نے ایم ایل1  کے کراچی حیدرآباد سیکشن کو پائلٹ بنیادوں پر تعمیر کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسودہ فنانسنگ کمٹمنٹ ایگریمنٹ (ایف سی اے)، جسے کابینہ ڈویژن نے منظور کیا ہے، چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے) کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے لیکن باضابطہ...
    سٹی42:   پاکستان صرف دفاعی میدان میں ہی ترقی نہیں کر رہا بلکہ معیشت کی بحالی کے بعد ہر شعبہ میں برق رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، خانیوال سمیت ملک کے تمام  بڑے ریلوے سٹیشنوں  پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے  کے لےئ انتظامات کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔ کلمہ فلائی اوور پرمسافررکشہ اورلوڈرکے درمیان تصادم   ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ  ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا  جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان ریلوے کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، ہمارا مقصد نہ صرف ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ اس کے سسٹمز میں موجود تمام مسائل اور بدعنوانیوں کا خاتمہ بھی کرنا ہے۔’’وزیر ریلوے نے اپنے ملازمین کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے اور ان کے حقوق کا بھرپور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان ریلوے کی مال برداری خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایچ ای حماد عبید الزاب سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، یو اے ای کی جانب سے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کی گئی۔ متحدہ عرب امارات نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور پاکستان ریلوے کے درمیان دوطرفہ معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان ریلوے اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل (جو ایڈ پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز اب عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اب ان پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا، لگژری سیلونز کا کرایہ مناسب ہوگا۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم، وزیرِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلونز کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے سلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔   ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
    1850 میں جب تاجِ برطانیہ نے سر ہنری بارٹلے فریئر کو سندھ کا چیف کمشنر بنا کے بھیجا، تو وہ اپنے ساتھ ساتھ اس خطے کے لیے تبدیلی کا پروانہ بھی لے کر آیا۔ اس کے ہوتے ہوئے نہ صرف کراچی کی بندرگاہ بنائی گئی بلکہ جہازوں کے لنگرانداز ہونے کو جیٹیاں بھی تعمیر کی گئیں۔ سندھی زبان کو فروغ دیا گیا اور سندھ میں ڈاک کا مضبوط بھی نافذ کیا گیا۔ بندرگاہ بنی تو اسے ملک کے دیگر شہروں سے ملانے کے لیے ریل کی پٹڑی بچھانے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کا سروے بھی فریئر نے کروایا۔ سروے کے مطابق کراچی کو پہلے لاہور اور پھر براستہ امرتسر دہلی سے جوڑا جانا تھا جس کے بعد لاہور...
     راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق  لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا جس میں مریم اورنگزیب نےمنصوبےکی فیزیبلٹی،ٹائم لائن کی تیاری کیلئےورکنگ گروپ بنادیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ورکنگ گروپ میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان ،مشیروزیراعلیٰ پنجاب شاہدتارڑ،چیئرمین ریلوےسی ای اوریلوےبھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں،مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔  بریفنگ...
    سٹی42: پاکستان ریلوے میں بنیادی ڈھانچے اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کے باعث مارچ کے مہینے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح محض 57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 940 ٹرینوں میں سے 404 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی تاخیر کی وجوہات میں کنیکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیاں، حادثات اور خراب موسمی حالات شامل ہیں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق فنی رکاوٹوں کے باعث 248 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 233 گھنٹے، سگنل خرابی کے باعث 226...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ کے دوران سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے۔ ابھی 64 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، 13 ارب سے زائد کی لائبلٹی پڑی ہے۔ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔ایم ایل ون سٹرٹیجک پراجیکٹ ہے۔ایم ایل فور کے...
    پنجاب میں ریلوے کی زمینوں پر کچی آبادیوں ، تجاوزات سے 18 ارب روپے کا نقصان آمدن کی وصولی کی بنیاد پر مزید 17ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب پاکستان ریلویز میں مالی بے ضابطگیوں، غبن اور کرپشن کے سنگین انکشافات سامنے آ گئے ۔ آڈٹ رپورٹس اور دستیاب دستاویزات کے مطابق ادارے میں 30.75ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جنہوں نے پہلے سے خسارے کا شکار ریلوے کو مزید مالی بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ریلوے انوینٹری، اسٹور اور ٹرانسفر کی عدم ایڈجسٹمنٹ میں 30.75ارب روپے کی مالی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں جبکہ آمدن کی وصولی کی بنیاد پر مزید 17ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔پنجاب میں...
    وفاقی وزیر ریلوے  حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، افغانستان سے مذاکرات  وزیراعلی کے پی کے کہنے پر نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے لیے سہولیاتی سینٹر نئے او پی ڈی بلاک اور اضافی انتظار گاہ کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آر آئی سی 13  سال پہلے بنا تھا، یہاں سے بیشمار لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب او پی ڈی میں روز تین ہزار مریض اور تین ہزار انکے ساتھ آنے آرہے تھے، آر...
    ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کو ایک سال میں ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے باہر لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے ۔ ڈی جی خان میں ریلوے سٹیشن پر شٹل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی ۔ مہنگائی عروج پر ا خراجات آمدن سے زیادہ تھے ۔ ملک قرضوں میں...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔ ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے...
    وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گواردر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مغل پورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں اوور ٹائم کا نظام بحال کر دیا ہے، ہر ماہ کی 5 تاریخ کو مزدوروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغل پورہ ریلویز ورکشاپ...
     لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
    سٹی 42 : پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ملازمین میں  مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں  ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں  خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی  اور کراچی سے ہے، ملازمین...
    لاہور: پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔ یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا ہے۔ یہ واحد ایکسپریس ٹرین جو لاڑکانہ، دادو، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، بھکر اور ڈیرہ غازی خان جیسے اہم شہروں کو براہ راست کراچی...