پاکستان ریلوے کا 2 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی کے باعث 2 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس آج بھی منسوخ کردی گئی، خوشحال خان خٹک ایکسپریس 4 ستمبر سے مزید 3 دن معطل رہے گی۔
شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ملت ایکسپریس، گرین لائن اور دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جھنگ میں سیلاب سے بچنے کی کوشش کے لیے ریلوے لائن کو تین مقامات پر دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریلوے لائن کے تین سیکشنز کو دھماکا خیز مواد سے توڑا گیا ہے، بلاسٹنگ ٹیم نے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ کر سیلاب کے لیے راستہ بنایا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جھنگ پل سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جھنگ پل سے گزرنے والا سیلاب 4 لاکھ 96 ہزار کیوسک تھا، سیلاب کا رخ موڑنے سے 30 دیہات کی آبادی کو محفوظ کرلیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔