data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور متعدد بوگیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لیگج وینوں، بریک وینوں اور
کارگو ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ فرموں کو پری کوالیفیکیشن کے لیے بڈز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اس منصوبے کے تحت 20 بریک وینیں، 8 لیگج وینیں اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔مزید برآں 12 ٹرینوں کی 20 بریک وینیں اور 7 ٹرینوں کی 8 لیگج وینیں بھی پرائیویٹ کی جائیں گی۔ محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور تک چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، جبکہ کراچی تا ملتان اور فیصل آباد چلنے والی ٹرینوں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹرینوں کو کرنے کا

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ، دونوں ممالک میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت ہوگی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ​پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔

اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی،​ معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔​ دونوں ملکوں کی قومی ائر لائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے، معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔

تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، فیشن ڈیزائنر منیب نواز

پی آئی اے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں سب سے زیادہ موثر کارگو خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے: محمد اورنگزیب
  • توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری پر توجہ ہے، وزیر خزانہ
  • وارثت خدائی حکم ہے، حق دلانا ریاستی ذمے داری ہے، عدالتی فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ، دونوں ممالک میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت ہوگی
  • جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت، پاکستان اور بنگلہ دیشی ایئرلائنز میں تاریخی معاہدہ
  • شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا حکومتی فیصلہ
  • 13 سال بعد ڈھاکا سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا شوگرسیکٹرکو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
  • الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
  • عالمی تبلیغی اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا