پاکستان ریلوے کی ناقص کارکردگی، تیزگام ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔
شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم نہ ہونا پریشانی کا بائث بنا ہوا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی ،وزیرِ اعظم کا شالمیار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن اپگریڈیشن، مسافر خانوں، لاؤنجز کا افتتاح
کراچی (نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں نئی شالمیار ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، جدید مسافر خانوں و لاؤنجز کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے اور شالیمار ایکسپریس کو نیا بنا دیا گیا ہے۔
کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائننگ روم، خودکار ٹکٹ سسٹم بہت شاندار ہے، کینٹ اسٹیشن پر شاندار طریقے سے کام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آؤٹ سورس کے ذریعے شالیمار ایکسپریس کا بہترین کام کیاگیا، شالیمار ایکسپریس کی فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے، اس ٹرین کو مکمل طور پر نیا بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔