سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کار خریداروں کے لیے شاندار پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔
کمپنی نے صارفین کو پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اورصرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔
سوزوکی پاکستان کسی بھی وقت بغیر اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔
سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، اور آفر کے بعد اس پر خریدار کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا فائدہ ملے گا۔
سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن دیا گیا ہے، جو بولان کے انجن سے زیادہ طاقتور ہے۔ یہ انجن 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش خاندانی استعمال یا کاروباری ضروریات کے لیے ایک جدید، کشادہ اور قابل اعتماد گاڑی خریدنے کا بہترین موقع ہے۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔