لاہور:

فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے، ریل گاڑی سے سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مزید کئی ماہ تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا، سیلاب سے متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پل کی تعمیر کے لیے ابھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کب شروع ہوگا پتا نہیں۔

گزشتہ ماہ سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، ریل گاڑی سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ترس گئے، جو بہت مجبور ہیں وہ لاہور آکر کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

پاکستان ریلویز کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہونے سے 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا۔ فیصل آباد سیکشن بند ہونے سے شالیمار ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس سمیت پانچ ریل گاڑیاں براستہ فیصل آباد کراچی جانے کے بجائے ساہیوال سے کراچی کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے روزانہ پانچ ریل گاڑیاں جن میں ملت، قراقرم، رحمان بابا، شالیمار اور پاکستان ایکسپریس شامل ہیں، ہزاروں مسافروں کو لیکر براستہ فیصل آباد کراچی جاتی اور آتی ہیں۔ شورکوٹ خانیوال عبد الحکیم والا سیکشن سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور ان تمام ٹرینوں کی آمدورفت اب ساہیوال سے ہو رہی ہے۔

ٹرین سروس معطل ہونے سے ہزاروں مسافروں کو ریلوے انتظامیہ نے ٹکٹوں کے ریفنڈز جاری کر دیے جنہوں نے ٹکٹ ریفنڈز نہیں کروائے، ان کو لاہور سے براستہ ساہیوال بھجوایا جا رہا ہے۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز نے خانیوال سے شورکوٹ اور شورکوٹ شاہین آباد سیکشن کی مرمت کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا، سیلابی صورتحال کے پیشں نظر ریواز برج اور بند کو توڑا گیا تھا، دونوں سیکشنز پر مرمت کے لیے ٹینڈرز نوٹس جاری کر دیے گئے، ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد دونوں سیکشن پر 25 دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل آباد کے لیے

پڑھیں:

ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

 ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا
  • فیصل آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کوئٹہ سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک کی ترسیل کیوں معطل ہوئی؟
  • سعودی عرب سےکراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات، اسپتال منتقل
  • مسافر اور کارگو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی