ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کے کارکردگی کے لحاظ سے بدترین اور تاخیری منصوبے کا افتتاح کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز کی سہولت ہوگی ،پاکستان ریلوے کی آمدن گزشتہ مالی سال میں 93 ارب کا منافع کمایا ،پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت لاہور سےراولپنڈی تک بلٹ ٹرین شروع کرنے جارہے ہیں۔
پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
دوسری جانب یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ریلوے حکام نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ماموں بناتے ہوئےپرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر افتتاح کروا دیا گیا۔17 بوگیوں کی کمپوزیشن کے ساتھ نئے سرے سے چلائی گئی ٹرین میں صرف چار بوگیاں ہی نئی ہونے کا انکشاف ہوا۔ٹرین پاک بزنس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 4 اے سی اسٹینڈرڈ بوگیاں ہی پاکستان میں نئی بنائی گئی ہیں جبکہ باقی پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن کے بعد ٹرین کا حصہ بنایا گیا۔
پاک بزنس نامی ٹرین میں بزنس کلاس بوگیاں ہی نہیں لگائی گئیں۔ریلوے حکام نے بزنس ایکسپریس ٹرین سے بزنس کلاس بوگیاں ہی نکال لیں۔دوران سفر ٹرین میں اضافی پاورپلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے بزنس کلاس بوگیاں ہی نہیں لگائی گئی۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹرین میں 10اکانومی کلاس بوگیاں پرانی چینی ساختہ ہیں۔ٹرین میں شامل ایک ڈائننگ کار، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ بھی پرانی استعمال کی گئی۔
افتتاحی تقریب کیلئے چلائی جانیوالی ٹرین کا مشاہدہ کرنے والوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کے کارکردگی کے لحاظ سے بدترین منصوبے کا افتتاح کرگئے، بزنس ایکسپریس سے منسلک 8 چینی کوچز منصوبے کی ریلوے ورکشاپس میں تیاری پر 8 سال لگے،2017 کے منصوبہ میں بلاوجہ تاخیر سے سو فیصد سے زائد مہنگا ہو گیا۔دستاویز کے مطابق چینی کوچز اور ویگنوں کے منصوبے کی لاگت 127 فیصد بڑھ گئی۔2017 میں 31 ارب کی لاگت سے شروع ہونیوالا منصوبے 71 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت میں 127 فیصد اضافہ ریلوے کی تاریخ میں بدترین نااہلی ہے۔
سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے سنجیدگی سے کردار ادا کریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن ریلوے حکام نے شہباز شریف بوگیاں ہی کے بعد
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لئے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواجِ پاکستان کے ساتھ مشورہ اور فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان، بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اِس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔
تقریب کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور ریلو ے اسٹیشن آمد پر خوشگوار حیرت ہوئی، یہاں آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنائی گئی ہیں، ٹکٹ کا پرانا نظام ختم، ریلوے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی طرز پر بہتر بنایا گیا ہے، جس پر ریلوے کے اعلیٰ حکام داد کے مستحق ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بھی زبردست انداز میں ادارے کے نظام کو بہتر بنایا، انہوں نے قبضہ گروپس سے ریلوے کی زمینیں واگزار کروائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہ کر دیا گیا تھا، وزیرِ ریلوے کو کہا تھا کہ چیزوں کو آؤٹ سورس کریں، ریلوے کا یہ کام نہیں کہ وہ زمینوں کے معاملات دیکھے۔
شہباز شریف نےکہا کہ ریلوے کا بنیادی کام عام مسافر کو سہولیات فراہم کرنا، ٹریک کو بہتر بنانا اور ٹکٹس کی حصولی میں لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں ہمیں معاشی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی واقع اور میکرو لیول کے اشاریوں میں حوصلہ افزا کامیابی ملی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ریلوے میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، محکمے کےاسکول،کالجز، ہسپتال اور ٹرینوں کوآؤٹ سورس کیا ہے، ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کے نظام کے حوالے سے معاہدے بھی کر لیے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہاکہ معذور افراد کے لیے اسٹیشنز پر سہولیات بہتر بنائی جارہی ہیں، کراچی تا روہڑی ٹریک کے حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔