ٹرین مسافروں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے ٹرین کے مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ اب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سفر کے دوران یا انتظار کے وقت مسافرمفت انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
یہ سہولت پاکستان ریلوے اور اسٹارم فائبر کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے، جس کا باضابطہ افتتاح وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریلوے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے میں سہولتوں کی بہتری جاری ہے اورٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور بامقصد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسٹارم فائبر کے ترجمان کے مطابق، وائی فائی کی یہ سروس مسافروں کے انتظار کے وقت کو خوشگوار بنانے میں مدد دے گی۔
وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ ملک بھر کے 40 ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔155 اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، جن میں سے 60 فیصد پر کام مکمل ہو چکا ہے۔
کراچی کے 27 ریلوے اسٹیشنز پر بھی سولرائزیشن کے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے 2 ارب روپے کی فنانسنگ سےکراچی تا روہڑی ریل ٹریک کی بہتری کا کام شروع کیا جا رہا ہے، جس سے اس روٹ پرسفر کا دورانیہ 4 گھنٹے کم ہو جائے گا۔ منصوبے کے تحت480 کلومیٹر لمبا ٹریک اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیا جا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔