پاکستان ریلوے نے 6 سال میں 93 ارب روپے کما لیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
مالی سال 25-2024ء کے اختتام پر پاکستان ریلوے کو تاریخ ساز آمدن ہوئی ہے جس سے ادارے نے 6 سال میں 93 ارب روپے کمالیے۔
ترجمان کے مطابق یہ ریلوے کی 78 سال کی تاریخ میں آمدن کی بلند ترین سطح ہے، مسافر ٹرینوں سے ساڑھے47 ارب، مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔
مالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب اور دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے آمدن ہوئی، ریلوے کو متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے، پچھلے سال ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ شاندار کارکردگی پر ریلوے انتظامیہ تعریف کی مستحق ہے، اگلے سال مال گاڑیوں سے 70 فیصد تک انکم جنریشن ممکن بنائیں گے، اس مزدور کو سلام ہے جس نے ادارے کے استحکام کے لیے خون پسینہ بہایا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا
کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 287روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، نئے مالی سال میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور مستقبل میں بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی مبینہ طور پر مداخلت کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 287روپے کی سطح پر آگئی۔
جون میں ترسیلات زر 7.9فیصد بڑھکر 3.4ارب ڈالر کی سطح پر آنے، حکومت اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان 1ارب ڈالر کے سینڈیکیٹڈ قرض معاہدے اور پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی سرگرمیوں جیسی مثبت اطلاعات کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا۔
البتہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 284روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کے اضافے سے 287روپے کی سطح پر بند ہوئی۔