9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ٹرینوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پاکستان ریلوے کی 9 ٹرینوں کی نجکاری کا ابتدائی فیصلہ اب اوپن آکشن کے تحت نیلامی میں تبدیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا
حکام کے مطابق یہ اقدام ریلوے کے کمرشل آپریشنز کو مزید شفاف، منافع بخش اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت فعال بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تاہم دوسری جانب راولپنڈی سے اسلام آباد تک نئی ٹرین سمیت دیگر نئی ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وی نیوز نے پاکستان ریلویز سے رابطہ کیا ریلوے ذرائع کے مطابق اس وقت ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو اوپن آکشن کی حتمی شرائط اور طریقہ کار طے کرے گی۔ ممکنہ طور پر اگلے ایک یا 2 ہفتوں میں نیلامی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان پاکستان ریلوے بابر رضا نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ ریلوے یا ٹرینوں کی ایسی نجکاری نہیں ہونے جا رہی جیسا کہا جا رہا ہے بلکہ صرف کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد کا گولڑہ ریلوے اسٹیشن، صدی پرانی ثقافت
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ریلوے کو ایک مقررہ اور کمٹڈ ریونیو حاصل ہو جیسا کہ پرائیویٹ پارٹنرز پہلے سے وعدہ کرتے ہیں۔
بابر رضا کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ادارہ خود ایک ٹرین چلاتا ہے تو سال کے آخر میں یہ نہیں پتا ہوتا کہ کتنا ریونیو آئے گا لیکن جب پرائیویٹ پارٹنر آتا ہے تو وہ بولی کے ذریعے پہلے ہی وعدہ کرتا ہے کہ ہم اتنے پیسے دیں گے اور وہ اکثر ریلوے کے سابقہ ریونیو سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
ریلوے کے اثاثے فروخت یا نجکاری کرنے سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی اثاثے جیسے کہ زمین، اسٹیشن یا انجن فروخت نہیں کیے جا رہے بلکہ صرف سروسز کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے جس سے ریلوے کو بہتر مالی نظم و ضبط اور یقینی آمدن حاصل ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں : کوئٹہ۔پشاور ٹرین آپریشن معطل، مسافر پریشان، ریلوے کو لاکھوں کا نقصان
ایک طرف ٹرینوں کی نیلامی ہو رہی ہے اور دوسری طرف نئی ٹرینوں کے اعلان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ کوئی تضاد نہیں بلکہ ایک مکمل تجارتی حکمت عملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو نیلامی یا آؤٹ سورسنگ کر رہے ہیں وہ بھی ریونیو جنریشن کے لیے ہے اور نئی ٹرینیں بھی اسی مقصد کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کم از کم ڈیڑھ گنا یا 2 گنا ریونیو مل رہا ہے تو یہ مکمل طور پر فائدے کا سودا ہوگا اور شفاف طریقے سے ریونیو ماڈل پر کام کرنے سے نہ صرف ریلوے کا خسارہ کم ہو سکتا ہے بلکہ عوام کو بھی بہتر سروسز مل سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے ٹرینوں کا اوپن آکشن نئی ٹرینوں کا منصوبہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے ٹرینوں کا اوپن ا کشن نئی ٹرینوں کا منصوبہ پاکستان ریلوے ٹرینوں کا نے کہا کہ ریلوے کے
پڑھیں:
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، چین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-01-10
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرسے صحافی نے سوال کیا۔ اس پر ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے، امید رکھتے ہیں کہ تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان میں بگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔