Daily Ausaf:
2025-07-11@21:55:46 GMT

نئی جدید بزنس ٹرین ! مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

لاہور : پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی، مسافر مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے نئی جدید بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ، 19 جولائی کو ایک جدید بزنس ٹرین کا افتتاح ہوگا۔

نئی بزنس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل کوچز، مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار ہوگی۔

لاہور میں ٹرین کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، نئی ٹرین کا افتتآح پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو جدید بنانے میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، بہتر آن بورڈ سروسز، اور اپ گریڈ شدہ اسٹیشن کی سہولیات شامل ہیں۔


مزیدپڑھیں:قومی ٹیم میں ہیرو اور ناکام عاشق کون؟ سلمان علی آغا نے بتادیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بلوچستان، لاہور جانیوالے مسافروں کی شہادت کی تصدیق

ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے اغواء ہونے والے افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔ ان شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا "فتنہ الہندوستان" کی کھلی درندگی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ تاہم دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہو گئے۔ انکا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے۔ دشمن کی چال ناکام بنائیں گے۔ ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے کی نئی عالمی معیار کی ہائی ٹیک بزنس ٹرین کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا
  • دبئی ایئرپورٹ سے مسافروں کے لیے خوشخبری
  • بلوچستان، لاہور جانیوالے مسافروں کی شہادت کی تصدیق
  • کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل
  • کوئٹہ سے اندرون ملک کی ٹرین سروس معطل
  • پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری: میٹا کا اردو میں اے آئی سسٹمز تیار کرنے میں اظہار دلچسپی
  • کوئٹہ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروسز معطل
  • حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
  • سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل