پاکستان ریلویز کا عیدالاضحیٰ پر بڑا تحفہ: کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے تینوں روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جو تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی، یعنی پیشگی ریزرویشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم، عید اسپیشل ٹرینز اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔
یہ فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ریلویز حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت اور سفر میں آسانی پیدا کرنا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو محدود بجٹ کے ساتھ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔