فیصل آباد : بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سٹی42: فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لیہ سےآنے والی بس کو حادثہ تھانہ ٹھیکریوالہ کے قریب پیش آیا،زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا،متوفیان کی لاشوں کو مارچری یونٹ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی،ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
75 ج ب کے پاس لیہ سے آنیوالی مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں بوٹا شفاقت،تنویر اور نامعلوم خاتون شامل ہیں۔
ٹھیکریوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حیدر آباد: واٹر ٹینکر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوحیدر آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب قومی شاہراہ پر واٹر ٹینکر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق، جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔
حیدرآباد پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر نے گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران 2 کاروں اور رکشے کو ٹکر ماری۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔