وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔وزیرِاعظم کا یہ دورہ 5 اور 6 جون پر مشتمل ہے. جس کے دوران وہ عیدالاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے۔دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری،امت مسلمہ کی فلاح و بہبود،علاقائی امن و سلامتی جیسے کلیدی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیرِاعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر اظہارِ تشکر بھی کریں گے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی سعودی عرب روانہ ہوا ہے جو مختلف دوطرفہ ملاقاتوں اور مشاورت میں شرکت کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے، ائیر پورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو چینی باشندوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کےحوالے سے آگاہ کیا، دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیرتعمیر ہیں، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
  • چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ