وزارتِ حج و عمرہ کی حج انتظامات پر بریفنگ: حاجیوں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان ڈاکٹر غسان بن راشد النویعی نے حج 2025 کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حجاج کو منظور شدہ ٹرانسپورٹ شیڈولز کی مکمل پابندی کرنا ہوگی اور بغیر اجازت کے پیدل روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی منیٰ سے مزدلفہ منتقلی کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع ہو چکا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 8 ذو الحجہ کی شام تک ایک ملین سے زائد حجاج کے منیٰ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر حاجیوں کو جاری کردہ نسک کارڈ ان کے مقدس مقامات اور مسجد الحرام میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج کی خصوصی دعوت
ڈاکٹر النویعی نے مزید کہا کہ وزارت نے حاجیوں کی فوری رہنمائی کے لیے نسک AI نامی سروس کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت 10 سے زائد اضافی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ حج کے دوران حجاج کرام کو فوری معلومات اور مدد میسر آ سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام حاجی 9 ذو الحجہ کو قیامت کے دن عرفات میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے خیموں میں قیام کو یقینی بنائیں، تاکہ شدید گرمی کے باعث صحت کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔
وزارتِ حج و عمرہ نے اپنے پیغام میں حجاج کرام سے نظم وضبط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ حج کے مناسک کو بحفاظت اور سہولت کے ساتھ ادا کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حجاج کرام سعودی وزارت حج و عمرہ مزدلفہ منیٰ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مزدلفہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔