اسلام آباد پولیس کا عید کیلئے سیکیورٹی پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
فوٹو فائل
اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔
ڈی آئی جی جواد طارق نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات ہونگے۔ ڈولفن اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی سیکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا شہری دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی نے عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کیلیے عوام سے بھی مدد مانگ لی، سخت ایکشن کا عندیہ۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔