کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری عباس خان آفریدی کے آبائی حجرے عظیم باغ کی پہنچ گئی جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا فریدی کے گیس لیکج
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔