سابق صدر عارف علوی—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے تک نکلوانے کی اجازت دے دی۔

عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس سربمہر کرنے کے کیس میں ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقار احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وقار احمد نے کہا کہ جواب جمع کروانے کےلیے مہلت دی جائے۔

عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کا ایس بی سی اے کا فیصلہ کالعدم، تحریری فیصلہ جاری

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کلینک سیل کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

جسٹس کے کے آغا نے وقار احمد سے کہا کہ یہ تاخیری ہتھکنڈے ہیں، عدالت خوب سمجھتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ اپنی پیشی یقینی بنائیں۔

جس کے بعد عدالت نے عارف علوی کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے تک نکلوانے کی اجازت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 19 جون کےلیے ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عارف علوی کے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) غلام سرور، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) غلام سرور، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، خواجہ احمد حسان، جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں چوہدری اصغر گجر، ایم پی اے میاں ہارون اکبر، میاں انجم نثار، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حافظ میاں محمد نعمان، رہنماء پی ٹی آئی میاں اکرم عثمان، فواد چوہدری، ملک زمان نصیب، شعیب صدیقی، افتخار حسین، احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، فیصل ایوب کھوکھر، فرخ جاوید مون، طیب راشد سندھو اور ابوذر سلمان نیازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • سابق صدر عارف علوی کے وارنٹ گرفتاری جاری
  •   عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے قرضے واپس نہ کرنے کا انکشاف
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی
  • ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی