Jang News:
2025-07-25@01:44:40 GMT

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی

—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں ہو گی،  بانی پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔

مقدمے میں کل 31 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ عدالت نے آج استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی مرکزی و مقامی قیادت نامزد ہے۔ شبلی فراز، شہریار آفریدی، کنول شوزب، راجہ بشارت، صداقت عباسی  اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوں گے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ رشید اور دیگر شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مئی جی ایچ کیو حملہ کیس

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار  و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
  • عمرایوب کے اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • (26 نومبر احتجاج کے مقدمات )عارف علوی ،گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ  
  • چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلیے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس 9 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا