کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بینک اکاؤنٹس منجمد کیس میں سابق صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ سے 10لاکھ روپے تک نکلوانے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ  میں آئینی  بنچ نے عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی،ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقار احمد عدالت میں پیش ہوئے،ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کہاکہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سابق صدر عارف علوی ، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئےہیں،جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ یہ تاخیری ہتھکنڈےہیں، عدالت خوب سمجھتی ہے،عدالت نے عارف علوی کے اکاؤنٹ سے 10لاکھ روپے تک نکلوانے کی اجازت دیدی،عدالت نے آئندہ سماعت 19جون تک ملتوی کردی۔

ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ شیری رحمان

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسسر آئندہ سماعت پر متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ اپنی پیشی یقینی بنائیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بینک اکاو نٹس منجمد عارف علوی کے عدالت نے

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • عوام ہو جائیں تیار!کیش نکلوانے اور فون کالز پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ؟
  • شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • ’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت