30 کروڑ ڈالر قرض، 500 ملین کی پالیسی بیسڈ گارنٹی: پاکستان کا ایشیائی بنک سے معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین (30 کروڑ) ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ اس قرض پروگرام کا بنیادی مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے متحرک کرنا اور بروئے کار لانا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی پالیسی بیسڈ گارنٹی (پالیسی پر مبنی ضمانت) دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔ پروگرام پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے پر دستخط ملکی وسائل کو بڑھانے کے ذریعے معاشی استحکام اور مالیاتی استحکام کو ترجیح دینے کے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات لائی جائیں گی جس کا مقصد محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقتصادی مسائل کو حل کرنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی
پڑھیں:
ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے، ترجمان سندھ حکومت
اپنے بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اگر واقعی عوامی خدمت کی دعوے دار ہے تو بتائے کہ اس نے اپنے ادوارِ حکومت میں شہری غریبوں کے لیے کیا کیا؟، تنقید برائے تنقید سے بہتر ہے کہ ان سچائیوں کو تسلیم کیا جائے جو عوام کے مفاد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ ایک شفاف اور غیر سیاسی فلاحی منصوبہ ہے جو 90 لاکھ سے زائد کمزور گھرانوں خصوصاً خواتین کی مدد کر رہا ہے، یہ محض ایک اسکیم نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی اور وقار سے جڑا ہوا ہے۔ بلند خان جونیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اگر واقعی عوامی خدمت کی دعوے دار ہے تو بتائے کہ اس نے اپنے ادوارِ حکومت میں شہری غریبوں کے لیے کیا کیا؟، تنقید برائے تنقید سے بہتر ہے کہ ان سچائیوں کو تسلیم کیا جائے جو عوام کے مفاد میں ہیں۔