وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا،مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورسمیت دیگر شہروں میں ٹریفک ک مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا،لاہور،ملتان اوردیگربڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ بسوں کی ونڈسکرین پرکرایہ نامہ، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اور زائد کرایہ واپس کرانےاور وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا
،مریم نواز نے کہا لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں،انتظامیہ اورپولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں،صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل سطح پر صورتحال کی مانیٹرنگ اور متواتررپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی ہدایت کی کا حکم
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیرضروری مہنگائی روکی جائے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026 تک سہارا دینے کے لیے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجرا پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔