عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی بڑھانے اور ٹریفک نظام کی مؤثر نگرانی کی بھی تاکید کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
مریم نوازشریف نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہروں میں مقررہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بسوں کی فرنٹ اسکرین پر کرایہ نامہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر چسپاں کیے جائیں، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جبکہ مسافروں سے وصول شدہ اضافی کرائے فوری واپس کرائے جائیں۔
مزید پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟
انہوں نے لائیوسٹاک حکام کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ جانوروں کی صحت، صفائی اور دیگر سہولیات کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس افسران کو بھی فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے تمام اقدامات زمینی سطح پر نظر آنے چاہییں۔
انہوں نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر صورت حال کی مسلسل نگرانی اور باقاعدہ رپورٹس پیش کرنے کا بھی حکم دیا، تاکہ تمام معاملات پر بروقت فیصلے لیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب عید الاضحی مریم نواز مویشی منڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عید الاضحی مریم نواز مویشی منڈی انہوں نے
پڑھیں:
ریاستی ادارے سیلاب و بارش متاثرہ افراد کی بحالی یقینی بنائیں( صدرمملکت، وزیراعظم)
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت
آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں فوری اور مثر انداز میں تیز کی جائیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب اور مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں سے قریبی رابطے میں رہنے، متاثرین کو ہر ممکن امداد فوری پہنچانے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت دی، انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیٔر ورکس آرگنائزیشن کو سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور شاہراہوں کی فوری بحالی کے لیے کام تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔