یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات‘دفاعی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے نیول کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے چیئرمین جوانٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحد شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کا دورہ پاکستان، جوائنٹ چیف آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثھی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز ملٹری) سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک ماحول کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون خصوصاً بحری شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف دفاعی تعاون متحدہ عرب امارات نیول کمانڈ یجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیفس ا ف اسٹاف دفاعی تعاون متحدہ عرب امارات نیول کمانڈ چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات ف اسٹاف
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔